الیمینیٹر - 1: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے دوران الیمینیٹر - 1 میں کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس ہیلز نے ایک روق قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا جنہیں فل سالٹ کی جگہ آج ٹیم میں شامل بھی کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز میں عامر یامین کی جگہ پر سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کے سامنے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس کے علاوہ اپنے گزشتہ میچ کے تجربے کو دیکھتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ اسٹیج کے دوران ہونے والے دونوں میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ میچ ناک آؤٹ ہے جہاں ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ فتح حاصل کرنے والی الیمینیٹر - 2 میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی۔

الیمینیٹر - 2 کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎