پی ایس ایل کا پہلا الیمینیٹرمیچ، اسلام آباد اور کراچی آمنے سامنے

کراچی — پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا پہلا الیمینیٹرمیچ دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔


کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دونوں ٹیموں نے آستینں چڑھا لی ہیں، دونوں فتح کے لئے سردھڑ کی بازی لگانے پر آمادہ ہیں کیوں کہ جو بھی ٹیم ہاری وہ ایونٹ سے ہی باہر ہوجائے گی ۔

جیتنے والی ٹیم کو جمعہ کے دن پشاور زلمی کا سامنا کرنا پڑے گااور پشاور کو ہرانے کی صورت میں ہی اسے فائنل تک رسائل ملے گی جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اس کا مقابلہ ہوگا۔کوئٹہ نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دومرتبہ پی ایس ایل چیمپئن رہ چکی ہے۔ 2016 میں پہلا اور2018 کا تیسرا پی ایس ایل اسی نے جیتا تھا۔ سیزن فور میں اسلام آباد اب تک دس میچ کھیل چکی ہے جس میں سے پانچ ہارے اور پانچ میں اسے فتح حاصل ہوئی۔

اتنے ہی میچ کراچی کنگز نے بھی کھیلے، ہارے اور جیتے ہیں مگر رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اسلام آباد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎