کراچی کی ٹاس جیت کر بیٹنگ

پی ایس ایل فو کے پہلے ایلیمینیٹر میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


کراچی کنگز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سہیل خان کی جگہ عامر یامین کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، کولن انگرام، کولن مونرو، بابراعظم، لیام لیونگ اسٹون، بین ڈنک، افتخار احمد، محمد عامر، عامریامین، عثمان شنواری اور عمر خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ لیوک رونکی، ایلکس ہیلز، چیڈویک والٹن، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاداب خان، رومان رئیس، محمد سمیع اور محمد موسیٰ پر مشتمل ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم گزشتہ روز کوالیفائر میں شکست کھانے والی ٹیم پشاور زلمی سے جمعہ کو مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم گھر کی راہ لے گی۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور دونوں میچوں جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقدر بنی۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سنسنی خیز کوالیفائر میں پشاور زلمی کو 10رن سے شکست دے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔

Watch all “PSL” matches and “PSL live” stream on geo super



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎