آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے حوالے سے عوام کو خوشخبری سنادی۔


عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلا پی ایس ایل پورا پاکستان میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں سیکورٹی کی صورت حال بہت بہتر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان آمدکی وجہ سیکورٹی کی بہتر صورت حال ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2019ء کے 26 میچز متحدہ عرب امارات جبکہ فائنل سمیت آٹھ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔

Watch all “PSL” matches and “PSL live” stream on geo super



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎