سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی

سونے کی قیمت ایک بار پھر 300 روپے کم ہوگئی، فی تولہ نرخ 69 ہزار روپے پر آگئے۔


کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 300 روپے کمی سے 69 ہزار جبکہ 10 گرام سونا 258 روپے کمی سے 59 ہزار 156روپے پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کم ہوگئی، فی اونس نرخ 1308 ڈالر پر واپس آگئے۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے پر برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ بڑھ کر 15.24 ڈالر ہوگئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎