کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 4 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ آج کراچی کنگز اور اسلام یونائیٹڈ مدمقابل ہیں، میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ میں ہارنے والی ٹیم پی ایس ایل ایونٹ سے باہرہوجائے گی جبکہ آج جیتنے والی ٹیم جمعے کے دن پشاور زلمی سے ٹکرائے گی۔

ٹمیز

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 5،5 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 10،10 پوائنٹس ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز کوالیفائر مقابلہ ہوا جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎