کیا وائر لیس ہیڈ فونز کینسر کا باعث بنتے ہیں؟

مختلف ممالک کے 250 سے زائد سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ وائر لیس ہیڈ فونز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دیں۔


رپورٹ کے مطابق 250 محققین نے طویل ریسرچ کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وائر لیس ہیڈ فونز کی ذریعی خطرات، تابکار لہریں براہ راست سر میں داخل ہوکر کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن سکتی ہیں۔

ماہرین نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور عالمی ادارہ صحت سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دیں، بین الاقوامی طبی ماہرین اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں اور وائر لیس ہیڈ فونز کے استعمال سے متعلق لوگوں کو حفاظتی رہنمائی فراہم کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر پوڈز کے استعمال میں تیزی آئی ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوسکتے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎