امریکی کالجوں میں داخلوں کیلئے رشوت، مشہور شخصیات سمیت 50 افراد گرفتار

امریکا میں طلباء کے مشہور یونیورسٹیوں میں داخلوں کیلئے رشوت ستانی میں ملوث ہونے کے شبہ میں 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں مشہور اداکار اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔


امریکی نشریاتی ادارے نے اٹارنی جنرل دفتر کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالجوں میں داخلے کی تیاری کا کاروبار چلانے والے ایک شخص نے درجنوں والدین، کھیل کے کوچز، امتحانوں کے نگران اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر ساز باز کی، شبہ ہے کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر رقم قبول کی اور طلباء کیلئے کھیلوں کی جعلی دستاویزات تیار کرنے کیلئے یونیورسٹی کوچز کا بندوبست کیا اور سیٹ اور ایکٹ جیسے معیاری امتحانات میں جعلسازی کرنے میں بھی معاونت کی۔

اٹارنی دفتر نے الزام عائد کیا ہے کہ والدین نے مذکورہ شخص کو مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کئے تاکہ ان کے بچّے اپنی پسند کی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں۔

واضح رہے کہ اِس اسکینڈل میں جو یونیورسٹیاں اور کالجز ملوّث ہیں، ان میں ییل، اسٹین فورڈ اور 5 دیگر بڑے نام شامل ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎