نواز شریف کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات ، اسپتال منتقل ہونے سے پھر انکار

نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سابق وزیراعظم نے پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا۔


نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ کی ملاقات میں اہل خانہ نے میاں صاحب سے اسپتال منتقل ہونے پر اسرار کیا تاہم سابق وزیراعظم نے پھر اسپتال منتقل ہونے سے انکار کردیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی ملاقات میں والدہ ،شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی موجود تھے ۔

والد سے ملاقات میں مریم نواز جذباتی ہوگئیں جس پر نوازشریف نے انہیں حوصلہ رکھنے اور مضبوط بننے کی تلقین کی ۔

نوازشریف سے خواجہ آصف اور آزاد کشمیر کے وزیرمشتاق منہاس نے بھی ملاقات کی، وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔

طبیعت کی خرابی کے باعث نوازشریف نے دوسری جمعرات بھی پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ملاقات نہیں کی تاہم کارکنان بڑی تعداد میں کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے نوازشریف کی صحت یابی کےلئے دعائیں بھی مانگیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎