بھارتی فضائیہ نے ابھی نندن کیلئے مزید آزمائش کھڑی کردی

ڈاکٹروں کی ہدایت پر ابھی نندن کو چند ہفتوں کیلئے چھٹی پربھیج دیا گیا ہے اور اس کے بطور پائلٹ ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ بھی میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا— فوٹو: فائل


بھارتی فضائیہ نے پاکستان سے رہا کیے جانے والے پائلٹ ابھی نندن کیلئے مزید آزمائش کھڑی کردی۔

ڈاکٹروں کی ہدایت پر ابھی نندن کو چند ہفتوں کیلئے چھٹی پربھیج دیا گیا ہے اور اس کے بطور پائلٹ ذمے داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ بھی میڈیکل اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے واپسی کے بعد بھارئی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔

اس کے بعد 26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزاد کشمیر کی طرف سے بھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے 'پے لوڈ' گراکر واپس بھاگ گئے۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بھارت پہنچنے کے بعد بیان سامنے آگیا

پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اس اشتعال انگیزی کا پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا، اب بھارت پاکستان کے سرپرائز کا انتظار کرے۔

بعد ازاں 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔

جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎