لاہور،ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ،2 جاں بحق

لاہورکے نواحی علاقے مانگا منڈی کے قریب ملتان روڈ پرٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔


پولیس کے مطابق بند روڈ گلشن راوی کے رہائشی دو دوست سلیمان اور بہرام موٹرسائیکل رکشہ پر شیر گڑھ کے علاقے میں میلہ دیکھ کر واپس آ رہے تھے کہ اخترآباد کے قریب ٹرک نے رکشے کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎