سڈنی میں بارش اور اولے، متعدد پروازیں منسوخ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیز ہواؤں، بارش اور گالف بال سائز کے اولے گرے، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔


سڈنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے، کچھ علاقوں میں 90ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے ساتھ برستے اولوں سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، ٹرینیں اور متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، بارش کے بعد ہزاروں گھروں کی بجلی بھی غائب ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے تیز ہوائیں اور بارشیں پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎