بھاگ کر جان بچائی، تمام کرکٹرز خیریت سے ہیں: کپتان تمیم اقبال کا ٹویٹ

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں بڑی دہشتگردی، نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والی بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی۔ کپتان تمیم اقبال کا کہنا بھاگ کر جان بچائی، تمام کرکٹرز خیریت سے ہیں۔


کپتان تمیم اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مسجد میں موجود ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ رہے۔ مشفیق الرحمان نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت رہے، حملے میں بچ گئے۔

Entire team got saved from active shooters!!! Frightening experience and please keep us in your prayers #christchurchMosqueAttack

یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں نامعلوم افراد کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی، مساجد میں فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ایک مسجد میں موجود بنگلہ دیشی ٹیم کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے۔ شہر میں تمام مساجد، سکول اور چرچ بند کر دیئے گئے۔ پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ دہشتگردی میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎