کراچی: رینجرز کارروائی، بھتے اور دستی بم حملے کے 3ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے اور دستی بم پھینک کر فرار ہونے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں لیاری اور گارڈن میں کارروائی کی جس کے دوران یہ 3 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔

رینجرز ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے اور تاجروں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ان ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎