کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کر دیا۔ چیئرمین نیب نے مقدمہ کراچی سے راولپنڈی منتقلی کی منظوری دی تھی۔


بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزموں کی ضمانتیں ختم کر دیں۔ عدالت نے تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کے وکلا نے کیس راولپنڈی منتقلی کی مخالفت کی تھی۔ ملزمان پر 35 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎