پاکستان کی نیوزی لینڈ کی مساجد میں فائرنگ کی مذمت

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعے اور فائرنگ کی مذمت کی ہے۔


دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بنگلا دیشی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔

نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان ایسے وقت سے گزر چکا ہے، اس لئے ہم اس درد کو سمجھ سکتےہیں۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع 2 مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 27 افراد کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎