مساجد پرحملے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹیسٹ منسوخ

نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ کے دوران 2 مساجد پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیویز اور بنگلہ دیشی ٹیم کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منسوخ کردیا گیا ۔


مساجد پرحملے میں بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی کیونکہ کھلاڑی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو مسجد کے پچھلے دروازے سے بمشکل نکالا گیا۔ جہاں سے انہوں نے تیزی سے نکل کر جان بچائی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹیسٹ منسوخ کیے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور بتایا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا جائے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بعد ازاں ٹوئٹر پیغام میں خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیٕں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے، آج ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ہمارے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنرعبدالمالک نے سماء سے گفتگو میں بتایا پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہیں، واقعے میں کسی بھی پاکستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎