چمٹا بجانے والی منفرد گلوکارہ

لاہورسے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے گائیکی کا نیا انداز متعارف کرادیا، خوبصورت آواز کے ساتھ مہارت سے چمٹا بجانا عینی طاہرہ کی پہچان بن چکا ہے۔


دیسی اور بدیسی سازوں کے ساتھ روایتی چمٹا پکڑے گانے والی عینی طاہرہ کے لباس میں بھی ثقافت کا رنگ نمایاں ہے جن کا کہنا ہے کہ ثقافت سے جڑی رہناچاہتی ہوں۔

ڈھول کی تھاپ پر۔ہارموینم اور کی بورڈ کے آہنگ کے ساتھ گانے والی عینی عالم لوہار، عارف لوہار اور بالی جٹی کو انے لیے اکیڈمی قرار دیتی ہیں۔

گلوکارہ کا کا کہنا ہے کہ انہیں دیکھ کر سیکھ رہی ہوں، ہمارا کلچراپنی ایک علیحدہ شناخت رکھتا ہےلیکن اس کے لیے کسی نے اتناکام نہیں کیا۔ اپنے کلچر کو پرو موٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

عینی طاہرہ مختصر مدت کے دوران گائیکی میں متعدد ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎