ہالی وڈ فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ پاکستان میں ریلیز نہ کرنیکا اعلان

لاہور: (روزنامہ دنیا) شائقین کو پاکستان کے سینما گھروں میں ہالی وڈ کی مشہور فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم سینما مالکان نے فلم کے ریلیزنہ کرنے کی بری خبر کا اعلان کر دیا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کیپٹن مارول پاکستان میں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹری بیوٹر نے پاکستان میں فلم کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم بنانے والی کمپنی ڈزنی نے پاکستان کو کیپٹن مارول ریلیز کرنے کے رائٹس نہیں دئیے۔

کیپٹن مارول نے ریلیز کے ابتدائی 3 دن میں 44 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 62 ارب روپے کمائے تھے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎