شیخ رشید نیب میں پیش، ثبوت پیش کر دیئے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہو گئے، وہ نیب کے دفتر آئے تو اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لائے تھے،انہوں نے نیب کو اپنے پاس موجود ثبوت پیش کر دیئے۔


اس موقع پر انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ٹی وی پر بیٹھ کر مجھے چیلنج کیا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول میں وزارتوں کا بھوکا نہیں، آٹھویں وزارت کر رہا ہوں،پی پی پی رہ نما بلاول کو سمجھائیں، جس دن پہلا ٹوئٹ کیا تو وہ بلاول سے متعلق کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھارت کی زبان بول رہے ہیں، وہ 7 سال تک اپنی ماں کے ٹرائل کے لیے نہیں گئے اور بے نظیر قتل کیس کے ملزمان بری ہو گئے۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مارچ اور اپریل میں جھاڑو پھرے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎