زرداری اور فریال کا کیس منتقلی کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کے کیس کو منتقل کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بینکنگ کورٹ میں آج پیشی کے بعد آصف علی زرداری سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کاکیس اسلام آباد منتقل ہوگیا ہے تو کیا کہیں گے؟

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیس ٹرانسفر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وکلاء ہی اس بارے میں اپنی رائے دےسکتے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری اور فریال تالپوری کی جانب سے ایک دو روز میں سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے آج میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں واپس لےلی ہیںجبکہ تمام ملزمان کے زرِ ضمانت خارج کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنا دیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎