'دہشتگردی کیلئے نیوزی لینڈ کو چنا گیا، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں'

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) وزیراعظم جیسنڈا آڈرن کا کہنا ہے دہشتگردی کیلئے نیوزی لینڈ کو چنا گیا، زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


وزیراعظم نیوزی لینڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو آج ہوا سب اس کی مذمت کرتے ہیں، بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عوام پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا پولیس پوری طرح متحرک ہے، زیر حراست افراد کی کار میں بارودی مواد نصب تھا، ہماری ایجنسیاں معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، حملہ آوروں سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎