پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہئے،آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن

پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر نے بتایا کہ پچھلے سال کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھا تھا۔ اس سال آسٹریلین کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی شین واٹسن بھی پاکستان آئے ہیں۔

مارگریٹ ایڈمسن نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ آسٹریلین بورڈ نے کرنا ہے، آسٹریلین بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے فیصلے ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلین بورڈ پی ایس ایل میچز دیکھ کر فیصلے پر نظرثانی کرے گا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎