ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے،سعید اجمل

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے بالنگ کوچ سعید اجمل نے کہا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے،ہار جیت کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔


کراچی میں صحافیوں سے بات کرتےہوئے سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ زیادہ ضروری ہے،پی ایس ایل نہیں۔ 20 اوورز کی کرکٹ مختصر دورانیے کی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا معیار ٹی 20 سے زیادہ اچھا ہونا چاہئے۔ سرفراز احمد کو آسٹریلیاء کے دورے میں آرام کروانے سے متعلق انھوں نے کہا کہ کوئی کھلاڑی آرام کرنا چاہتا ہے اور کوئی نہیں، یہ پی سی بی کا معاملہ ہے اس لئے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کیا کسی نے آرام کرنے کا فیصلہ خود کیا یا اس سے یہ فیصلہ کروایا گیا۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینیٹر میں آج بروز جمعہ شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

جو ٹیم یہ مقابلہ جیتے گی وہ اتوار 17 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فائنل کھیلے گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎