’’مساجد پر حملے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے‘‘

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکینڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 40افراد جاں بحق ہوئے۔


وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کا سیاہ ترین دن ہے، مساجد پر باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور آسٹریلوی باشندہ ہے، حملہ آور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والا انتہا پسند اور متشدد دہشت گرد ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آج نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گرد حملہ کیا گیا جس میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

نماز ادا کرنے کے لیے مسجد آئے ہوئے بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎