لطیف کھوسہ، اعتزاز، بلاول کو سمجھالیں ورنہ ٹویٹ کر دوں گا: شیخ رشید کی دھمکی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو ایجنٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے لطیف کھوسہ، اعتراز احسن اور مولا بخش چانڈیو سے کہا کہ وہ بلاول کو سمجھالیں ورنہ ٹویٹ کر دوں گا۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام شواہد نیب کو دے دیے، شاہد خاقان عباسی کا اہم کردار تھا، بہت پہلے کہہ دیا تھا مارچ، اپریل میں جھاڑو پھرے گا، سابق حکومت کی لوٹ مار کے باعث بے حد محنت کرنی پڑ رہی ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے، بطور شکایت کنندہ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگے داموں ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

یاد رہے ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف قواعد سے ہٹ کر ایل این جی درآمد اور ٹرمینل ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎