قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھارت کی جانب سے سائبر محاذ کھولے جانے کا خدشہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھارت کی جانب سے سائبر محاذ کھولے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سائبر محاذ بھی کھولا جاسکتاہے۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت آئی ٹی سے آن کیمرا بریفنگ مانگ لی ہے کہ بھارتی سائبر حملے کی صورت میں ڈیفنس سسٹم کیا ہے، فائر والز کونسی ہیں اور نظام کی بحالی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔ کمیٹی کے رکن رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی سوشل میڈیا ایسی الٹی سیدھی باتیں کر رہا ہوتا ہے۔

اجلاس میں موجود وزارت آئی ٹی کے حکام نے کمیٹی کو سائبر ڈیفنس سسٹم کے متعلق جلد ان کیمرا بریفنگ دینے کی یقین دہانی بھی کرادی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎