بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ پیچھے نہیں کریں گے،اسد عمر

وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ پیچھے نہیں کریں گے۔


اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم ابھی طے نہیں ہوئی، آئی ایم ایف کا مشن چیف 26 مارچ کو پاکستان پہنچ رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ 25 مارچ کو ایشیا پیسفک کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ دوستی کا ہاتھ پیچھے نہیں کریں گے،اگر دوستی قبول نہ کی گئی تو یہ ہاتھ مکا بھی بن سکتا ہے۔ ایران ،افغانستان کوعلاقائی ترقی پروگرام میں شامل کرنےکے حق میں ہیں، علاقائی ترقی کے لیے بھارت کے ساتھ امن ضروری ہے، ایران اور افغانستان میں بھی امن ضروری ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎