کیا مہوش حیات کا ’چھلاوا‘ سونم کی ’ڈولی کی ڈولی‘ سے نکلا؟

مہوش حیات کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹر سونم کپور کی فلم کے پوسٹر کی نقل نکلا—.


پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹر بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر کی نقل نکلا۔

فلم ساز و ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنی تیسری فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں کیا جس میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

تاہم وجاہت رؤف نے آج فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں مہوش حیات کی پہلی جھلک منظر عام ہوئی۔

فلم کے پوسٹر سے معلوم ہوا کہ مہوش حیات رنگا رنگ زویا نامی لڑکی کے کردار میں جلوے بکھیریں گی۔

لیکن فلم کے پوسٹر کو دیکھتے ہی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کو سونم کپور کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ سے نقل کیا گیا ہے۔

فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور نے جوگرز جوتوں پر جھل ملاتا ہوا لہنگا زیب تن کیا ہے اور ہاتھوں میں چوڑیاں بھی کھنکھنارہی ہیں، پوسٹر میں اداکارہ نے شرارتی پوز دیا ہے۔

2015 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کا پوسٹر جس میں سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا—. فلم پوسٹر

ایسے ہی فلم ’چھلاوا‘ کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے بھی رنگین لہنگے کے ساتھ جوگرز لیے ہیں اور دو رنگی چوڑیاں بھی نظر آرہی ہیں۔

وجاپت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی تیسری فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹر منظر عام —. فوٹو انسٹاگرام

اگر فلم کی کہانی بھی بالی وڈ فلم سے نقل کی گئی ہے تو ممکن ہے کہ وجاہت رؤف کی فلم ’چھلاوا‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو بڑی فلموں ’دی لیجینڈ آف مولا جٹ‘ اور ’رونگ نمبر 2‘ کے آگے ناکام ہوجائے۔

فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے جب کہ ہدایت کاری سے لے کر فلم کا اسکرپٹ وجاہت رؤف نے لکھا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں زارا نور صدیقی، اسد صدیقی، عاشر وجاہت اور محمود اسلم شامل ہیں۔

View this post on Instagram

Announcing my 3rd film today. May Allah give us success, respect and a great reception by audiences throughout the world. @mehwishhayatofficial @zaranoorabbas.official @azfu @asadsidofficial @aashirwajahat @mohsin.jaaz @shaziawajahat



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎