نیوزی لینڈ حملہ، دہشتگردی نے سب سے زیادہ مسلم کمیونٹی کو متاثر کیا: مرتضی وہاب

کراچی: (دنیا نیوز) مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے نیوزی لینڈ کی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی، کہتے ہیں دہشتگردی سے سب سے زیادہ مسلم کمیونٹی متاثر ہوئی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردوں کی کارروائی انسانیت دشمنی ہے، دہشتگردی سے سات سمندر پار ممالک بھی محفوظ نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لیکر آئے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستانی قوم نیوزی لینڈ کے ساتھ غم کی گھڑی میں ساتھ ہے، اگر دہشتگردی کی عفریت کو قابو نہ کیا گیا تو پوری دنیا اس سے متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم چالیس سال سے دہشت گردی کے اثرات بھگت رہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎