نواز شریف کا جیل سے ایک پیغام

سابق وزیراعظم نواز شریف نےجیل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ فیصلہ سازی میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا، ہمیشہ سیاسی یا ذاتی مفاد کو پس پشت رکھا اور عجلت سے کام نہیں لیا۔


اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی ہائی کمان کی ہدایات ضروری ہے،پارٹی ڈسپلن کا احترام اور پارٹی پلیٹ فارم کا استعمال ہونا ضروری ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ امتحان کی صورت میں پارٹی کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کرے گی اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کارکن 23 مارچ کو اپنے علاقوں میں صرف یوم پاکستان منائیں اور اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کریں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎