’’کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس دہشت گرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں اپنے سفیر سے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں المناک حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎