نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشتگرد حملے، عالمی رہنماؤں کی مذمت

نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کی عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔


برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہ ہے کہ کرائسٹ چرچ فائرنگ کا واقعہ نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کی تازہ مثال ہے۔

متحدہ عرب امارات نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اماراتی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ مساجد میں فائرنگ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

حملے کے بعد آسٹریلیا میں قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا،آسٹریلین وزیراعظم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا آسٹریلیا کا باشندہ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎