پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت آصف علی کی بیٹی کے نام کیوں؟

بیٹی کی مہلک بیماری کے باعث مشکل دور سے گزرنے کے باوجود پی ایس ایل سیزن 4 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ وننگ پرفارمنس پر ساتھی کرکٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کو دل کھول کرسراہا۔ جیت کو آصف کی ننھی بیٹی کے نام کردیا گیا۔


پی ایس ایل سیزن 4 میں گزشتہ رات آصف علی اور فہیم اشرف کی جارحانہ شراکت کے باعث دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کی۔ 14 گیندوں پر 31 رنز کی پارٹنرشپ میں وننگ شاٹ آصف علی کے حصے میں آیا۔

آصف علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی موذی بیماری میں مبتلا اور طویل عرصے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، بیٹی کی نازک حالت کے باوجود آصف نے اپنی ذاتی پریشانی کو پرفارمنس پرحاوی نہ ہونے دیا جس پر دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف جیت آصف علی کی بیٹی کے نام کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کپتان محمد سمیع نے کہا کہ آصف علی نے بیٹی کی بیماری بھلا کر سو فیصد کارکردگی دکھائی۔

رومان رئیس نے لکھا کہ جیت آصف کی بیٹی کے نام کرتے ہیں، خدا اسے جلد صحتیاب کرے۔آصف کی وجہ سے پور ٹیم کامیابی چاہتی تھی ، اسی لیے ہم نے واپسی کی لڑائی جاری رکھی۔

کرکٹر شاداب خان نے بھی آصف علی کی بیٹی کےلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم ان کے ساتھ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎