سی پیک کے فنڈز ارکان قومی اسمبلی کو دینے کیخلاف درخواست دائر

سی پیک کے 24 ارب فنڈز ارکان قومی اسمبلی کو دینے کے معاملے پر ن لیگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔


ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کےخلاف درخواست لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی جانب سے دائر کی گئی۔

سی پیک سے متعلق منصوبوں پر کام تیز تر کیاجائے،وزیراعظم کی ہدایت

درخواست میں وزارت منصوبہ بندی کو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکاری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو 24 ارب روپے فنڈز کی فراہمی معطل کی جائے یا پھر وزارت منصوبہ بندی کو فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎