وزیراعظم کا قبائلی علاقوں کو انصاف صحت کارڈ دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کو انصاف صحت کارڈ (انشورنس پالیسی) دینے کا اعلان کیا ہے۔


مہمند کے علاقے غلنئی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت آج سے ہی قبائلی علاقوں میں انصاف صحت کارڈ جاری کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ غریب آدمی کےلیے ایک نعمت ہے، 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا ایک کارڈ ہر خاندان کو ملے گا جس کے تحت وہ کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح قبائلی اضلاع میں بھی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، سیاحت کے فروغ سے بروزگاری میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اںضمام کے بعد ترقی و خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں فنڈز کو استعمال کرنے اور نئے منصوبوں کے حوالے سے معاملات زیر غور ہیں، اسکے علاوہ مہمند ڈیم ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسکا فائدہ قبائلی علاقوں کو ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقے اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین کی مشاورت سے پورے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

واضح رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قبائلی علاقوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎