مہوش حیات ‘چھلاوا’ کی زویا

پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔


اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند روز قبل وجاہت رؤف نے اپنی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے نام کا اعلان کیا تھا۔

اور اب فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات کے کردار ’زویا‘ کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی۔

فلم کے پہلے پوسٹر میں مہوش حیات عروسی جوڑے میں دلہن بنی نظر آئیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھاگنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وجاہت رؤف نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی ریلیز کی تھی۔

اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔

فلم میں مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’چھلاوا‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎