ایلیمینیٹر 2: اسلام آباد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے دوسرے اور فائنل ایلیمینٹر میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آج کے میچ کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی ٹاس کےلئے میدان میں اترے۔

محمد سمیع نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کہا کہ جیت کےلئے ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ میچ میں مثبت انداز سے کھیلیں۔

ڈیری سیمی نے کہا کہ آج کا میچ ڈو اینڈ ڈائی میچ ہے،فائنل کےلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس جیتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے،آج کے میچ میں مصباح الحق کی جگہ عمر امین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Watch all “PSL” matches and “PSL live” stream on geo super



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎