فلپائن کے پلے لینڈ میں حادثہ،بچوں سمیت 12 زخمی


فلپائن کے پلے لینڈ میں ایک کار ڈرائیور کی غلطی سے خطرناک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

ذرا سی لاپرواہی اکثر اوقات خوفناک حادثوں کا سبب بنتی ہے اور ایسا ہی کچھ فلپائن میں بھی ہوا جہاں ایک گاڑی ڈرائیورکے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک پلے لینڈ میں جا گھسی۔

گاڑی میں بیٹھا شخص اچانک سو گیاا ور گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے پلے لینڈ کے اندر چلی گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوئے۔

پلے لینڈ کے اس حادثے میں لاکھوں روپے کی مشینیں اور دیگر سامان تباہ ہوگیا۔

پولیس نے حادثے کے ذمہ دار 66سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎