لاہور: چورکو ہوشیاری مہنگی پڑی

لاہور میں رات کی تاریکی میں جیولرز شاپ میں ڈکیتی کی کوشش کرنے والا چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج قریبی گھر میں مانیٹر کی جا رہی تھی۔


پندرہ مارچ کو صبح چار بجے کے قریب لاہور کے علاقے سندرمیں سنار کی دکان کی ریکی کی۔ چادر لپیٹے ہوئے چور نے تالے توڑے اور اندر داخل ہو گیا۔

یہ تمام مناظر قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوتے رہے، جبکہ چور کی حرکات بھی قریبی گھر میں مانیٹر ہو رہی تھیں جس کے بعد فوٹیج دیکھنے والے اسلحے سمیت دکان کے باہر پہنچے، دیگر محلے داروں کو اکٹھا کیا اور پولیس بھی بلا لی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎