”مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کیخلاف۔۔۔“ نواز شریف کیخلاف فیصلہ آنے سے پہلے ہی احسن اقبال نے حیران کن بیان جاری کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج احتساب عدالت میں سنایا جاۓ گا.


جس کے لیے تمام تیاریاں کر دی گئی ہیں.مختلف رہنماءاحتساب عدالت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں.

تاہم اس موقع پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا 9 سال مشرف نے احتساب کیا 2 سال سے پاناما کے نام پر کڑا احتساب ہو رہا ہے -مجھے خوشی ہے کہ ہمارے لیڈر کیخلاف سرکار کے کاروبار میں 1 پیسے کی کرپشن کا کوئی کیس نہیں-مرحوم والد کے کاروبار پر نام نہاد احتساب ہو رہا ہے- نواز شریف کا قصور عوامی مینڈیٹ سے کرپشن پر آواز اٹھائی.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎