اتحادی جماعت ایم کیوایم نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی

 

اسلام آباد: اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اختلافات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق متحد ہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات بڑھ گئے ہیں جس پر رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اجلاسوں میں جانے سے روک دیا ہے اور کہاہے کہ حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں ، اس کا فیصلہ بھی اجلاس میںرابطہ کمیٹی ہی طے کرے گی ۔

 

ایم کیوایم کی جانب سے شماریات کی قائمہ کمیٹی لینے سے انکار کر دیا گیا ہے جبکہ متحدہ کی جانب سے اصرار کیا جارہاہے کہ انہیں داخلہ ، انسانی حقوق یا پھر توانائی کی قائمہ کمیٹی دی جائے ۔ایم کیوایم کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کر دیا گیا ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎