نواز شریف کے بعد ایک اور ن لیگی رہنما گرفتار ہو گیا

لاہور: (دنیا نیوز) لیگی ایم این اے افضل ندیم کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کر لیا گیا، افضل ندیم کھوکھر کے خلاف شہری کی اراضی پر قبضہ کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل افضل ندیم کھوکھر نے کہا ہمیں عبوری ضمانت کروانے کی مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کوئی ٹائم نہیں ملے گا۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زمینوں پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے افضل کھوکھر کی زمینوں کو یکجا کرنے والے کنسولیڈیشن کلیکٹر، تحصیلدار اور پٹواری کو پیش کرنے کا حکم دیا اور شفیع کھوکھر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس نے کہا شفیع کھوکھر سے تفتیش کر کے آج ہی رپورٹ دیں، آپ گھبرائیں مت گرفتار نہیں کیا جا رہا صرف تفتیش کرنی ہے۔

چیف جسٹس نے شفیع کھوکھر سے مکالمہ کرتے ہوئے تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، جس پر شفیع کھوکھر نے کہا مجھے آپ سے انصاف کی توقع ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انصاف بھی ہو گا اور پھائے بھی اسی عدالت سے لگو گے، آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا، بیواوں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎