پرکشش نمبروں کی نیلامی، 786 نمبر 21 ہزار میں فروخت ہوا

لاہور: ( دنیا نیوز) فرید کوٹ ہاوس میں موٹر سائیکل کے پرکشش نمبروں کی نئی سیریز ایل ای کیو 19 کی نیلامی جاری ہے جس میں شہری اپنی پسند کے نمبروں کی خریداری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔


محکمہ ایکسائز کے زیر اہتمام موٹر سائیکلوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی ای ٹی او فیاض ملک کی سربراہی میں ہوئی۔ نیلامی کے دوران ایل ای کیو 1 کو 30 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ ایل ای کیو 786 کو ایک شہری نے 21 ہزار روپے میں خریدا اور 7 نمبر کی بولی 17 ہزار روپے لگائی گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق فرید کوٹ ہاوس میں نیلامی کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا جس میں عوام کی کثیر تعداد کی آمد متوقع ہے، نیلامی کے دوران 1200 نمبر فروخت کئے جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎