آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان کی سرزمین پر۔۔۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد کیا تیاریاں کرلیں،جانئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔ پی سی بی کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے بعد کم از کم دو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ آسٹریلیا سے جنوری میں ایک بار پھر رابطہ کرے گا اور پاکستان میں ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے  کی کوشش کرے گا۔

اس حوالے سے ابتدائی بات چیت بھی کرکٹ آسٹریلیا سے کی گئی لیکن اس کے بعد معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جنوری کے وسط میں ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے اس معاملے پر بات چیت میں درخواست کرے گا کہ پاکستان میں میچز کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کو دیکھ کر کیا جائے ۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا سے کہے گا کہ وہ پی ایس ایل کے میچز کے لیئے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجے تاکہ انتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کے 5 اور لاہور میں 3 میچز کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎