آسٹریلوی کرکٹر بین کرافٹ کو بڑی خوشخبری مل گئی

آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بین کرافٹ کی 9 ماہ کی معطلی ختم ہوگئی، وہ کل سے بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہونگے۔


بین کرافٹ اب ہر طرح کی کرکٹ کےلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہیں،وہ کل سے بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،جبکہ وہ ہوبارٹ کے خلاف میچ میں پرتھ اسکارچرز کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کیمرون بین کرافٹ کو 9 ماہ پابندی کی سزا دی گئی تھی جو کہ آج ختم ہوئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎