خون جما دینےوالی ٹھنڈ،برطانیہ میں سال کی سرد ترین رات آج ہوگی

برطانیہ میں برفباری تھم نہ سکی، جہاں آج اتوار کو سال کی سرد ترین رات ہوگی۔ کینیڈا میں ٹھنڈ خون جما رہی ہے، تاہم امریکا میں برفباری کا زور ٹوٹنے لگا۔ لیکن سردی سے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی۔ دو سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔


دنیا بھر میں ٹھنڈ ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ برطانیہ شدید برفباری اور بارشوں کی زد میں ہے۔ ولشائر، ہیمشائر، سسیکس، کینٹ اور لندن میں شدید ٹھنڈ سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی۔ اسکول، کالجز، دفاتر بازار سب بند ہیں۔

اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ برطانیہ میں آج سردترین رات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں برفانی طوفان نے سب جمادیا۔ ٹورنٹو میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ادُھر امریکا میں خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎