برازیل ڈیم حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد121ہوگئی


برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سواکیس ہوگئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں گزشتہ ہفتے ڈیم ٹوٹنے کے بعد سے 226 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد کوئی بھی شخص زندہ بچایا نہیں جاسکا۔

برازیلین حکام کے مطابق ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں،ڈیم ٹوٹنے سےکئی فٹ جمع ہونےوالی کیچڑ کے باعث سرچ آپریشن کی رفتار سست ہے۔

ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان بہت کم ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎