گیس پریشر میں کمی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 36 گھنٹے کیلئے بند

کراچی: (دنیا نیوز) گیس پریشر میں کمی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشز 36 گھنٹوں کے لئے بند کردیے گئے۔


کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اب 24 نہیں بلکہ 36 گھنٹوں کے بعد کھلیں گے، وجہ وہی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گھریلوں اور کمرشل صارفین کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث اب 5 جنوری کی صبح 8 بجے کی بجائے رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولے جائیں گے۔

اس وقت پاکستان کی یومیہ گیس کی ضرورت 7000 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ گیس کی مقامی پیداوار 3500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر ایل این جی درآمد کر رہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎