چیف جسٹس حکومت پر برہم ہو گے اور وارننگ دے دی

حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ مفلوج ہو جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس — فوٹو:فائل


لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ دیکھے ورنہ عدالت سوموٹو لے گی۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مکالمہ ہوا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ نگران دورِ حکومت میں بھجوائی گئی سفارشات پر تاحال کچھ نہیں کیا گیا، حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ مفلوج ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا معاملہ دیکھے ورنہ عدالت از خود نوٹس لے گی۔

چیف جسٹس نے باور کرایا کہ حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق سفارشات بھیجی تھیں، وہاں صرف 4 ججز کام کررہے ہیں، کام کا سارا بوجھ ان 4 ججز پر ہے اور اسی وجہ سے وہاں 2 رکنی بینچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام ہائیکورٹس اہم ہیں مگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بہت اہم کیسز ہیں۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎